چاقو کی نوک پر دھمکانے والےنوجوان گرفتار

   


حیدرآباد : /3 نومبر (سیاست نیوز) چاقو کی نوک پر دھمکانے والے دو نوجوانوں کو فلک نما پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سید عبدالحفیظ اپنی موٹر سائیکل پر اپنے دوست کے ہمراہ جارہا تھا کہ محمد زبیر احمد اور محمد سمیر احمد جو حالت نشہ میں بتائے جاتے ہیں نے تیگل کنٹہ چوراہے پر روک کر اس نوجوان سے بحث و تکرار کی اور بعد ازاں چاقو سے دھمکایا ۔ پولیس فلک نما نے حنیف کی شکایت موصول ہونے پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔