چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

   

حیدرآباد: چندرائن گٹہ علاقہ میں گاڑی کی ٹکر کے نتیجہ میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے تین افراد کو زخمی کردیا ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ تاڑلہ کنٹہ میں اس وقت پیش آیا جب پرویز نے عظمت علی کی موٹر سیکل کو ٹکر دے دی جس پر دونوں میں بحث ہوئی اور جھگڑے کی شکل اختیار کرلی ۔ پرویز نے عظمت اور ان کے بیٹے ارشد علی اور ایک رشتہ دار عامر علی پر چاقو سے وار کردیا جس کے نتیجہ میں تینوں زخمی ہوگئے ۔پولیس چندرائن گٹہ نے پرویز کو حراست لے کر حملہ میں استعمال چاقو ضبط کرلی ۔ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔