چاقو کے ساتھ عدالت پہونچنے والا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد /25 مئی ( سیاست نیوز ) بہن کی رسوائی کا بدلہ لینے کیلئے چاقو کے ساتھ عدالت پہونچنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کورٹ سیکوریٹی کی بروقت چوکسی سے ایک سازش کو قبل از وقت ناکام بنادیا گیا۔ یہ واقعہ ایل بی نگر کورٹ میں پیش آیا ۔ جس کے بعد کورٹ احاطہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سائی کرن نامی نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ عدالت میں تعینات سیکوریٹی نے اس کو دبوچ لیا اور ایل بی نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔ ذرائع کے مطابق سائی کرن اس کی بہن کی رسوائی کا بدلہ لینا چاہتا تھا ۔ کرن کی بہن سے ایک شخص نے لو میارج کیا تھا اور پھر کچھ عرصہ بعد اس کو چھوڑ دیا۔ جس کے سبب کرن نے اس شخص سے بدلہ لینے کی ٹھان لی تھی اور اس شخص پر حملہ کرنے کیلئے عدالت پہونچا تھا ۔ ع