چالانات سے بچنے بڑے پیمانے پر گاڑیوں کے نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ

   

حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد کے بشمول مضافات میں گاڑیوں بالخصوص ٹووہیلرس کے نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے واقعات میں دن بہ دن زبردست اضافہ ہورہا ہے۔ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں میں سڑک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قواعد پر عمل آوری کیلئے پولیس کی جانب سے ای چالان پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔ اس سے بچنے کیلئے بائیک رائیڈرس بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیاں چلانے یا نمبر پلیٹ پر موجود ایک نمبر کو نکال رہے ہیں یا نمبر پلیٹ کو اس طرح موڑ دیا جارہا ہے۔ سی سی کمشنریٹ میں یا پولیس کی جانب سے کھینچی جانے والی تصویر میں نمبر پوری طرح صاف نظر نہیں آیا۔ بائیک رائیڈرس کی اس حرکت کی وجہ سے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ٹریفک پولیس کو کئی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اس طرح کئی ہزار چالانات زیرالتواء ہیں۔ اس کے خلاف سائبرآباد ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کا آغا کیا ہے اور گاڑیوں کے نمبر پیٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ سائبرآباد ٹریفک ڈی سی پی وجئے کمار نے بتایا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بائیک رائیڈرس کو پکڑنے پر کئی چونکا دینے والے انکشافات ہورہے ہیں۔ ٹریفک چالانات سے بچنے نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا اعتراف کررہے ہیں۔