بہت سارے ممالک بھارت کی مددکے لیے آگے آئے ہیں۔سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرینگلا نے جمعرات کے روزہندوستان کو ملنے والی بین الاقوامی مددکے بارے میں آگاہ کیاہے۔ انہوں نے بتایاہے کہ اب تک 40 کے قریب ممالک نے تعاون کی پیش کش کی ہے۔ ضروریات کو تسلیم کرنے اور ان کی تکمیل کے لیے حکومت نے فوری فیصلہ کیا ہے۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب نے بھی80میٹرک ٹن آکسیجن کی مددکی ہے۔وزارت خارجہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے مختلف وزارتوں کو باہمی ربط سے جلد ہی ضروریات کو پورا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سکریٹری خارجہ نے کہاہے کہ آکسیجن کی ضرورت کو بین الاقوامی تعاون سے پورا کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ حکومت ہند بہت سے شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پرکام کررہی ہے۔