چالیس یورپی ارکان کا مودی اور عمران کو خط

   

لندن۔ 9 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چالیس یورپی ارکان ِ پارلیمنٹ نے عمران خان اور نریندر مودی کو خط لکھ دیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش پاکستانی رکن سجاد کریم سمیت یورپی پارلیمنٹ کے 40 ارکان کی جانب سے پاک ہندوستان کے وزرائے اعظم کو خط لکھے گئے جن میں دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔یورپی ارکان نے دونوں ملکوں کو فوری بات چیت شروع کرنے پربھی زوردیاہے۔اس کے علاوہ خط میں لکھا گیا ہے کہ کشمیری عوام کو شامل کیے بغیر مسئلے کا دیرپا حل تلاش نہیں کیا جاسکتا۔یورپی ارکان نے مزید کہا کہ یورپی یونین دونوں ملکوں کی مدد کیلئے تیار ہے۔