حیدرآباد : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شعبان المعظم 1442 ھ زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ سے اطلاع ملی کہ وہاں مطلع ابرآلود ہے چاند نظر نہیں آیا ۔البتہ رحمت آباد ، کڑپہ ، منگلور ، چینائی اور آسام کے مقامات سے اطلاع ملی کہ بیشتر مقامات پر عام رویت ہوئی ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ /15 مارچ 2021 ء بروز پیر یکم شعبان المعظم 1442 ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ ، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ ، حضرت مولانا سید غلام غوث شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ ، حضرت مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری ، حضرت مولانا سید صغیر احمد نقشبندی ، حضرت مولانا مشہود احمد اور سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔
چاند نظر آگیا ‘شیعہ علماء کا بیان
٭مولانا سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کُل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر آگیا ہے لہذا 15 مارچ 2021 دوشنبہ کو یکم شعبان المعظم 1442ھ ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے: مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خاں، مولانا سید جواد عابدی، مولانا سید محب ِ عابدی اور مولانا سید محمد علی۔