چاندنی چوک کے کانگریس لیڈرعام آدمی پارٹی میں شامل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چاندنی چوک سے 4 مرتبہ کانگریس رکن اسمبلی رہنے والے لیڈر پرلاد سنگھ ساہو نے نے آج عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ عام آدمی پارٹی نے کہا کہ کانگریس چھوڑکر آنے والے پرلاد سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی کے کاموں سے متاثر ہوئے ہیں اس لئے وہ پارٹی میں شامل ہوکر دہلی کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے کیلئے ٹکٹ کے خواہاں نہیں ہیں ۔ انہیں دہلی کی ترقی عزیز ہے ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پرلاد سنگھ نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔