چاندگہن 5 جولائی کوہندوستان میں نظر نہیں آئے گا

   

اجین: چاند گہن 5 جولائی کو ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا۔ سرکاری جیوا جی آبزرویٹری کے چیرمین راجندر پرکاش گپتا نے آج یہاں ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ 5 جولائی کو ہندوستان میں چاند گہن نظر نہیں آئے گا ۔ گہن صبح 8 بجکر 34 منٹ 5 سکینڈ پر شروع ہوگا، اس کا درمیانی وقت دس بجے کا ہے اور اس کا اختتام 11 بجکر 35 منٹ پانچ سیکنڈ پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ سائے والا چاند گہن ہے ۔ سایہ چاند گہن میں چاند کا کوئی حصہ زمین کے اصل سائے کو نہیں ڈھکتا ہے ، بلکہ چاند زمین کے سائے والے حصہ سے گزرتا ہے ، جس سے اس کی روشنی کچھ مدھم ہو جا تی ہے ۔ اس صورتحال کو ہم عام طور پر چاند کی روشنی کو دیکھ کر محسوس کرسکتے ہیں۔