چاند مشن تباہ، روسی سائنسداں کی طبیعت ناساز

   

ماسکو : چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن کے تباہ ہونے کے بعد روسی سائنسدان و ماہرِ فلکیات کی طبیعت بگڑ گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو روس کا چاند پر بھیجا گیا خلائی مشن چاند پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے کچھ گھنٹے بعد روس کے سائنسدان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق اس مشن پر کام کرنے والے سرکردہ سائنسدانوں اور ماہرینِ فلکیات میں سے ایک 90 سالہ مکہیل ماروف کو دارالحکومت ماسکو کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپتال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مکہیل ماروف نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ آلات چاند کی سطح پر لینڈنگ نہ کرسکے۔ روسی سائنسدان نے کہا کہ امید ہے اس حادثے پر گفتگو کی جائے گی اور اس کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔