چاند نظر آگیامرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد۔/14ڈسمبر، ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہِ جمادی الثانی 1445ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر حیدرآباد میں عام رویت ہوئی۔ علاوہ ازیں کرناٹک گلبرگہ، ممبئی، گجرات ( ہالج )، دہلی، بھوپال، یوپی اور دیگر مقامات سے عام رویت کی اطلاعات موصول ہوئیں لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 15 ڈسمبر 2023 بروز جمعہ یکم جمادی الثانی ہوگی۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد، حضرت مولانا سید شاہ محمود پاشاہ قادری زرین کلاہ ، حضرت مولانا سید شیخن احمد شطاری قادری کامل، حضرت مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ، حضرت مولانا سید وصی اللہ حسینی اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروقی عارفی نے شرکت کی۔
شیعہ علما کا بیان
** سید علی اصغر جعفری صاحب کی اطلاع کے مطابق کُل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چاند دیکھا گیا لہذا 15 ڈسمبر 2023 کو یکم جمادی الثانی 1445ھ بروز جمعہ ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے۔ مولانا سید نبی حسین زید، مولانا سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خاں، مولانا جواد عابدی اور مولانا سید محب عابدی۔