چاند نظر آگیا‘ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 11مارچ ( سیاست نیوم) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک 1445ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجادہ پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع صاف تھا چاند نظر آگیا و نیز اسی طرح ملک کے بیشتر مقامات سے بھی عام رویت کی اطلاعات ملی ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علما دکن اعلان کرتی ہے کہ 12 مارچ سہ شنبہ یکم رمضان المبارک ہوگی ۔ اجلاس میں مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد ، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری ، مولانا سید شاہ محمود پاشاہ قادری زریں کلاہ ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ ، مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی ، مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی ، مولانا سید آل مصطفیٰ قادری الموسوی علی پاشاہ ، مولانا سید سیخن احمد شطاری قادری کامل پاشاہ ، مولانا سید وضی اللہ قادری ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ ، مولانا مشہود احمد، مولانا قطب الدین حسینی ، مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت فرمائی ۔
شیعہ علماء کا بیان
سید علی اصغر جعفری کے مطابق کل ھند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا کہ چاند نظر آگیا لہذا 12مارچ 2024ء کو یکم ماہ رمضان ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خاں ، مولانا سید جواد عابدی و مولانا سید محب عابد ۔