حیدرآباد /30 جنوری( پریس نوٹ ) رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شعبان 1446 ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید شاہ حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج 30 جنوری جمعرات حسینی بلڈنگ میں منعقد ہوا۔ ملک کے مختلف مقامات میں چاند نظر آنے کی اطلاعات ملی جیسے کڑپہ، ادونی، پونے، جوناگڑھ گجرات، اندور ( ایم پی ) ، جئے پور ( راجستھان ) نوساری لہذا تحت احکامِ شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 31 جنوری بروز جمعہ یکم؍ شعبان المعظم ہوگی ۔ اجلاس میں مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجادپاشاہ معتمد، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا سید شاہ محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی ، مولانا سید شیخین احمد شطاری قادری کامل پاشاہ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ، مولانا سید قادر محی الدین جنید پاشاہ قادری اور جناب قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔
شیعہ علماء کا بیان
٭ سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کُل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ چاند نظر آگیا، لہذا31جنوری2025 جمعہ کو یکم شعبان معظم 1446 ھ ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے: مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خان، مولانا مہدی حسن بھشتی، مولانا سید جواد عابدی اور مولانا سید محبِ عابد۔