چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی

   

حیدرآباد۔/7 اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہِ ربیع الاول 1443ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام خانقاہ کامل مرکزی آستانہ شطاریہ دبیر پورہ منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع صاف تھا اور عام رویت ہوئی۔ اس کے علاوہ نلگنڈہ، بنگلور، ہبلی، اودگیر، مہاراشٹرا سے رویت کی اطلاعات موصول ہوئیں، لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 8 اکٹوبر 2021 بروز جمعہ یکم ربیع الاول 1443ھ ہوگی۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ، مولانا سید شیخن احمد شطاری کامل پاشاہ ، مفتی سید صغیر احمد، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ، مولانا مشہود احمد و قاضی سید نور اللہ فاروقی عارفی نے شرکت کی۔

شیعہ علما کا بیان
٭ سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کُل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ چاند نظر آگیا ، لہذا 8 اکٹوبر 2021 ء کو یکم ربیع الاول 1443ھ ہوگی۔ حسب ذیل علماء کرام نے اس کی تصدیق کی ہے: مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خان، مولانا سید جواد عابدی، مولانا سید محبِ عابد اور مولانا سید محمد علی۔