حیدرآباد۔ 22 مارچ (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک 1444ھ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول پاشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام خانقاہ کامل مرکزی آستانہ شطاریہ دبیرپورہ میں منعقد ہوا۔ حیدرآباد، ورنگل، محبوب نگر میں مطلع صاف تھا چاند نظر نہیں آیا۔ گلبرگہ شریف، ہبلی، بنگلورو، عثمان آباد، ممبئی، ناندیڑ، پھلواری شریف، پٹنہ، سورت، گجرات میں بھی مطلع صاف تھا چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ کل بروز جمعرات 23 مارچ 30 شعبان المعظم 1444 ھ ہوگی۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری، شطاری، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری، مولانا محمود بادشاہ قادری زریں کلاہ، مولانا سید اولیاء حسینی قادری مرتضی پاشاہ، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ، مولانا سید صغیر احمد نقشبندی قادری، مولانا سید شیخین احمد شطاری قادری کامل پاشاہ اور قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ہے۔
شیعہ علماء کا بیان
حیدرآباد۔ 22 مارچ (پریس نوٹ) سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت ثابت ہو پائی۔ لہذا 23 مارچ 2023 کو 30 شعبان المعظم 1444ھ ہوگی اور 24 مارچ کو یکم رمضان المبارک ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے۔ مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآقا، مولانا رضا عباس، مولانا سید جواد عابدی، مولانا سید محیب عابد۔