چاند نظر نہیں آیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا اعلان

   

حیدرآباد : /19 مارچ (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شوال المکرم 1447ھ زیرنگرانی حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع صاف رہا اور ملک کے مختلف مقامات سے عدم رویت کی اطلاعات موصول ہوئیں اور اکثر مقامات سے مطلع صاف ہونے کے باوجود عدم رویت کی اطلاعات ملی ہیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ۔ /20 مارچ 2026ء بروز جمعہ کو /30 رمضان المبارک ہوگی ۔ اجلاس میں حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید محمود پاشاہ قادری زرین کلاہ ، حضرت مولانا سید ظہیرالدین علی صوفی ، مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ ، مولانا سید وصی اللہ قادری ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ ، مولانا مشہود احمد قادری ، مولانا سید قادر محی الدین جنید پاشاہ اور جناب قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔ انشاء اللہ عیدالفطر ہفتہ /21 مارچ کو ہوگی ۔

شیعہ علماء کا بیان
٭ سید علی اصغر جعفری کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت ثابت ہوپائی ہے لہذا /20 مارچ 2026 ء کو /30 رمضان المبارک 1447ھ ہوگی اور مارچ 2026 ء کو یکم شوال المکرم 1447 ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے ۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خاں ، مولانا مہوی حسن بہشی ، مولانا سید حلال حیدر ، مولانا سید جواد عابدی اور مولانا سید محب عابد ۔