چاند پر لینڈنگ کے 50 سال پر گوگل کا ڈوڈل ویڈیو

   

نئی دہلی 19 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) گوگل نے چاند پر انسانی قدم پڑنے کے 50 سال کی تکمیل پر ایک ویڈیو ڈوڈل پیش کرتے ہوئے صارفین کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ انسانی تاریخ میں 50 سال قبل پہلی مرتبہ انسان کے قدم چاند پر پڑے تھے جب نیل آرم اسٹرانگ اور بز الڈرین نے وہاں قدم رکھا تھا ۔ اس خلائی مشن کو اپولو 11 کا نام دیا گیا تھا ۔ گوگل کی جانب سے پیش کئے گئے ڈوڈل میں اس مشن کے خلا باز مائیکل کولنس تفصیل بتا رہے ہیں۔ کولنس حالانکہ مشن میں شامل تھے لیکن وہ چاند پر قدم نہیں رکھ پائے تھے ۔