نیویارک 30 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) نیویارک میں آر ٹ ڈیلر سوتھ بے کی جانب سے ایسے تین ٹیپس کی فروخت ( ہراج ) کی جا رہی ہے جن کے تعلق سے مانا جاتا ہے کہ 1969 میں پہلی مرتبہ چاند پر پہونچنے کے یہی اصلی اور بچے ہوئے ریکارڈنگسہیں۔ یہ ٹیپس ایسے ہیں جن میں چاند پر پہونچنے والے پہلے انسان نیل آرمسٹرانگ کے یہ الفاظ بھی شامل ہیں کہ ایک انسان کا معمولی قدم ‘ انسانیت کیلئے بہت بڑی پیشرفت ‘‘ ۔ جون 1976 کے بعد سے انہیں صرف تین مرتبہ دیکھا گیا ہے ۔