٭ لندن کے میوزیم میں رکھے گئے چاند کا وہ ٹکڑا جو 2 سال قبل چاند سے علیحدہ ہوکر کرۂ ارض پر گر گیا تھا، فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چاند کے اِس ٹکڑے کی قیمت 2.49 ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چاند کا یہ پانچواں سب سے بڑا ٹکڑا ہے جس کا وزن 13.5 کیلو گرام ہے۔ واضح رہے کہ تقریباً دو سال پہلے چاند سے الگ ہوکر کرۂ ارض پر گرنے والا یہ ٹکڑا صحرائے سہارا میں پایا گیا تھا۔ میوزیم کے ایک عہدیدار جیمس ہسلوپ نے بتایا کہ چاند کے اِس ٹکڑے کا سائز فٹبال یا کسی کے سر کے برابر ہے۔