چاند کی تسخیر انسان کیلئے چھوٹا قدم

   

Ferty9 Clinic

بنی نوع انسان کیلئے عظیم چھلانگ ، نیل آرمسٹرانگ کے قول کی وضاحت
واشنگٹن،13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیل آر مسٹرانگ نے جب20جولائی 1969 ء کو چاند پر پہلا قدم رکھا تھا تو اس نے کیا کہا تھا ؟ ان کے الفاظ کو کرۂ ارض پر رہنے والے کروڑوں افراد نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر سنا تھا۔ آرمسٹرانگ نے کہا تھا کہ ’’ انسان کیلئے یہ چھوٹا سا قدم ہے جو بنی نوع انسان کیلئے عظیم و بلند ترین چھلانگ ہے‘‘۔ لیکن خلاء سے واپسی کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ کہنے کا انہوں نے کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا۔ اپالو11 کے کمانڈر نے 1999ء میں اس معرکہ کی 30ویں سالانہ یاد کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا: ’’میں نے کہا تھا کہ یہ ایک انسان کیلئے چھوٹا سا قدم ہے۔‘‘ اس میں لفظ ’ ایک ‘ چھوٹ گیا تھا اور میں سمجھا کہ شاید میں نہیں سُن سکا۔ میں یہی کہنا چاہتا تھا، میرا خیال تھا کہ میں نے ایسا کہا تھا اور جب میں کرۂ ارض پر ریڈیو ریسیپشن کی سماعت میں اس لفظ کو سُن پاؤں گا تو مجھے خوشی ہوگی لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے بھی لفظ ’ایک ‘ نہیں سنا تھا۔ تاہم ایک کمپیوٹر تجزیہ نگار نے بالآخر ریڈیائی لہروں کی آواز سے اس بات کا ثبوت حاصل کرلیا کہ آرمسٹرانگ نے لفظ ’ ایک‘ کا استعمال کیاتھا۔ چاند پر رسائی خلائی تحقیق کی تاریخ میں بنی نوع انسان کا واقعی بہت بڑا اقدام ہے۔