دائیں طرف سب سے اوپر ہلال کی شکل والا یہ سیارہ زہرہ
Venus planet
ہے۔زمین کے دو ہمسائے سیارے ہیں۔ایک طرف مریخ
Mars اور دوسری طرف زہرہ یعنی
Venus
ہے۔یہ سیارہ زمین سے دیکھنے پر چاند کی طرح گھٹتا بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔اس سیارے کا گھٹنا اور بڑھنا بتاتا ہے کہ اس کا مدار
Orbit
زمین اور سورج کے درمیان میں ہے۔رات کے وقت چاند کے بعد زہرہ سیارہ آسمان پر چمکنے والے تمام فلکی اجسام میں سب سے روشن ہے۔زہرہ ہمارے نظام شمسی
Solar system
کا سب سے گرم سیارہ بھی ہے، اس کا اوسط درجہ حرارت 462 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔زہرہ کا اوربیٹل پیریڈ بھی ہمارے ںظام شمسی کا سب سے لمبا ہے (کسی سیارے یا ستارے وغیرہ کا اپنے محور کے گرد ایک چکر لگانا اوربیٹل پیریڈ
Orbital period
کہلاتا ہے)عطارد اور زہرہ ہمارے نظام شمسی کے دو ایسے سیارے ہیں جن کے پاس اپنا کوئی بھی قدرتی چاند نہیں ہے۔زہرہ سیارہ اس قدر روشن ہوتا ہے کہ زمین کے بعض حصوں سے اسے دن کی روشنی میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔یہ سیارہ سورج غروب ہونے سے ذرا بعد یا سورج طلوع ہونے سے ذرا قبل دکھائی دیتا ہے۔ اس وجہ سے اسے صبح یا شام کا ستارہ بھی کہا جاتا ہے۔