’ چانکیہ ‘ شرد پوار ‘ مہاراشٹرا کے مین آف دی میچ

   

ممبئی 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جب شرد پوار نے انتخابی مہم کے دوران ستارا ضلع میں بارش کے دوران ایک ریلی سے خطاب کیا تو شائد ہی کوئی قیاس کرسکتا تھا کہ وہ نئی حکومت کی اصل طاقت ہونگے ۔ جب شیوسینا ۔ این سی پی ۔ کانگریس ریاست میں حکومت بنانے جا رہے ہیں تو ’ چانکیہ ‘شرد پوار کو مہاراشٹرا کا مین آف دی میچ قرار دیا جا رہا ہے جنہوں نے بی جے پی کے بڑے لیڈروں کو بے اثر کردیا ہے ۔ ریاست میں غیر روایتی طور پر مخالف بی جے پی اتحاد بن گیا ہے جس میں شیوسینا بھی شامل ہوگئی ہے ۔ انتخابات سے قبل این سی پی سے کئی قائدین نے انحراف کیا تھا جس کے بعد شرد پوار نے انتخابی مہم کی کمان سنبھالی اور انہوں نے ساری ریاست کا سفر کیا ۔ ان کی یہ کوششیں رنگ لائیں اور پارٹی کو 54 نشستیں ملیں۔