چاولا سی جی اے کے عہدے پر فائز

   

نئی دہلی،16اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)انڈین اکاؤنٹس سیول سروس (آئی سی اے ایس)افسر جے پی ایس چاولا نے آج یہاں وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات میں نئے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس(سی جی اے )کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ مسٹر چاولا ،جو 1985بیچ کے انڈین اکاؤنٹس سیول سروس افسر ہیں،کو 15اکتوبر 2019 سے باضابطہ طورپر وزارت خزانہ میں محکمہ اخراجات میں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے )کے عہدے پر مقرر کیاگیاہے ۔مسٹر چاولا یکم ستمبر 2019 سے سی جی اے کے طورپر اپنا کام کاج سنبھالین گے۔ انہوں نے دہلی کالج آف انجینئرنگ سے مکینکل انجینئرنگ میں گریجویشن (بی ای)کی ہے ۔سویل سروس میں آنے سے پہلے انہوں چار سال تک پبلک سیکٹر کی انجینئرنگ کمپنی،انجینئرس انڈیا لیمیٹڈ(ای آئی ایل)کے ساتھ کام کیا۔