نئی دہلی : ہندوستان کے فوڈ سکریٹری نے آج تصدیق کی کہ چاول کی پیداوار میں گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جس نے حکومت ہند کو غذائی اجناس کی برآمد پر تحدیدات عائد کرنے پر مجبور کیا ہے ۔ فصلی سال 2022-23 ء میں چاول کی پیداوار 7 تا 8 ملین میٹرک ٹن گھٹ سکتی ہے جس کا سبب خشک سالی ہے اور اگر صورتحال بدترین ہوجائے تو یہ مقدار 12 ملین ٹن بھی ہوسکتی ہے ۔ سکریٹری سدھانشو پانڈے نے کہا کہ خشک سالی سے متاثرہ 4 ریاستیں ہیں جہاں لگ بھگ 25 لاکھ ہیکٹر پر کاشت ہوتی ہے ۔ ہندوستان غذائی اجناس کی برآمدات میں دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ۔