حیدرآباد۔ /10جولائی، ( سیاست نیوز) چاول کے استعمال میں میاں بیوی کی پسند میں تضاد بیوی کی خودکشی کا سبب بن گیا۔ نارائن گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 32 سالہ سواپنا نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق سواپنا داتر نگر علاقہ کی ساکن تھی۔ اس خاتون کا شوہر براؤن رائس کا عادی تھا اور سواپنا وائیٹ رائس کی عادی۔ شوہر ہمیشہ براؤن رائس تیار کرنے کی خواہش کرتا تھا اور سواپنا براؤن رائس استعمال نہیں کرتی تھی۔ اس بات پر دونوں میں بحث و تکرار ہوا کرتی تھی۔ سواپنا کے والد نے اپنی بیٹی کو سفید چاول فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن جھگڑوں اور شوہر کی ضد کے آگے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
