’چاچاجان‘ کو بی جے پی کیخلاف بولنے کی آزادی : راکیش ٹکیت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے اسی سلسلے میں اے آئی ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے ذریعہ حکمران بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔باغپت میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہاکہ بی جے پی کے’چاچا جان ‘اسد الدین اویسی اب یوپی آچکے ہیں ، وہ بھی جلسے کر رہے ہیں لیکن اگر وہ بی جے پی کو گالی دیتے ہیں تو وہ ان کے خلاف خلاف مقدمہ درج نہیں کرائیںگے۔ وہ سبھی ایک ٹیم کا حصہ ہیں۔مظفر نگر مہا پنچایت کے بعد راکیش ٹکیت ریاست کے مختلف علاقوں میں بی جے پی کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اور کسانوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ ٹکیت نے پھر الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت سڑکیں ، بندرگاہیں ، کارخانے فروخت کرنے میں مصروف ہے۔ٹکیت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا کہ یکم جنوری 2022 تک وہ ملک کے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کر دیں گے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔