چاڈ /10 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانسیسی افواج کے ساتھ مشترکہ فضائی حملوں کے بعد قریب 250 باغیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس بیان کے مطابق یہ کارروائی ملک کے شمال میں لیبیا کی سرحد سے متصل علاقوں پر قابض باغیوں کے خلاف کی گئی۔ دوسری جانب فرانسیسی فوج کے مطابق بدھ کے روز جنگی طیاروں نے قریب بیس ٹرکوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔