چاڈ میں بوکو حرام کا حملہ، دو درجن سے زائد فوجی ہلاک

   

لیک چاڈ : وسطی افریقی ملک چاڈ میں جہادیوں کے مبینہ حملے میں کم از کم 26 فوجی مارے گئے۔ یہ فوجی چاڈ کے شورش زدہ علاقے لیک چاڈ میں گشت پر مامور تھے۔ چاڈ کی فوج کے ترجمان جنرل اعظم برمانڈووا آگونا نے جمعرات کے روز بتایا کہ انتہا پسندوں کے حملے میں چاڈ آرمی کے 26جوان ہلاک ہو گئے، اور 14دیگر زخمی ہوئے۔ ان میں سے 8کی حالت نازک ہے جبکہ فوجی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد بھی مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی ابھی جاری ہے۔ فوج نے اس حملے کے لیے انتہا پسند گروپ بوکو حرام کو مورد الزام ٹھہرایا ہے لیکن اس خطے میں اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پرووینس (آئی ایس ڈبلیو اے پی) بھی سرگرم ہے۔