این ڈی جامینا ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی چاڈ میں 9شہری اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک خاتون خودکش حملہ آور نے ایک ایسے علاقہ میں خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جو قبل ازیں جہادی گروپ بوکوحرام کے نشانہ پر رہتا تھا۔ متعلقہ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ یاد رہیکہ چاڈ ایک ایسا ملک ہے جو جہادی دہشت گردی سے عرصہ دراز سے نمٹ رہا ہے۔ چاڈ فوج کے ترجمان کرنل اعظم نے نو افراد کے ہلاک ہونے کی توثیق کی اور کہا کہ یہ کام سوائے بوکوحرام کے کوئی اور نہیں کرسکتا۔