چاڈ میں دو حریف قبائل کے درمیان جھڑپیں ، 20افراد ہلاک

   

یاؤنڈے ، 17 جون (یو این آئی) وسطی افریقی ملک چاڈ میں دو حریف قبائل کے درمیان لڑائی کے دوران 20 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ملکی وزارت مواصلات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ جھڑپیں 10 سے 14 جون تک صوبہ اوددائی (چاڈ کے مشرق) کے علاقے مولوہ میں ہوئیں۔ اگرچہ بیان میں جھڑپوں کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تنازع دو حریف قبائل کے درمیان ہوا۔چاڈ حکومت کے چار اعلیٰ افسران پیر کی صبح صوبہ اوددائی کے دارالحکومت ابیچے پہنچے تاکہ جھڑپوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے اور امن و امان کی بحالی کی جاسکے ۔
اس دورے سے قبل صوبے کے سینیٹروں نے ایک بیان جاری کر کے ان واقعات کی مذمت کی ۔