چاڈ میں فرقہ وارانہ فسادات21 ہلاک ، 20 زخمی

   

نجا مینا : وسطی افریقی ملک چاڈ کے مغربی حصے میں رونما ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔ میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے ۔ الوحدہ اخبار نے کل مقامی حکام کے حوالے سے خبر دی کہ چاڈ کے حجر لیمس علاقے میں فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کھیت کی زمین کے تنازعہ میں کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں، جس میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے ۔ فسادات سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی فورسزاور ایک وزارتی وفد کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے ۔ تشدد بھڑکانے اور جھڑپوں میں ملوث کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔