حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) نظام پیٹ کے علاقہ میں ایک دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ جہاں شیرخوار لڑکے کو چاکلیٹ دینا ایک والد کیلئے زندگی بھر کے غم کا سبب بن گیا ۔ چاکلیٹ حلق میں پھنسنے سے سانس رک کر شیرخوار لڑکا فوت ہوگیا ۔ باجوپلی پولیس کے مطابق دیڑھ سالہ جاشوا ویویک جو نظام پیٹ علاقہ کے ساکن سرینواس کا بیٹا تھا ۔ اس شخص نے اس کے لڑکے کو الفین لیبی کا چاکلیٹ دیا یہ لڑکا اس چاکلیٹ کو اپنے منہ میں گھول رہا تھا کہ اچانک چاکلیٹ جو سخت ہوتا ہے بچے کے حلق میں پھنس گیا اور اس کی سانس رکنے کے سبب وہ فوت ہوگیا ۔ باجوپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔