پارٹی قیادت امیدواروں کو تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے : ٹی راجیا
حیدرآباد 19 ستمبر (سیاست نیوز) ٹکٹ سے محروم ہونے والے بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق ڈپٹی چیف منسٹر ٹی راجیا نے کہاکہ چاہے کچھ بھی ہوجائے وہ سرگرم سیاست میں برقرار رہیں گے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کے سی آر نے 115 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جس میں اسمبلی حلقہ اسٹیشن گھن پور سے موجودہ رکن اسمبلی ٹی راجیا کے بجائے بی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل کڈیم سری ہری کو پارٹی امیدوار بنایا گیا جس کے بعد سے ناراض رہنے والے ٹی راجیا نے رگھوناتھ پلی منڈل، آشواراوپلی تا ویرا ریڈی تانڈہ تک بی ٹی روڈ اور گیسٹا میں سی سی روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے اپنے حامیوں اور پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ ہرگز مایوس نہ ہوں، ریاستی وزیر ای دیاکر راؤ نے ان سے کہاکہ ان کے لئے اچھے دن آنے والے ہیں، وہ پُرامید اور پرجوش ہیں۔ پارٹی ان کے بارے میں مثبت سوچ و فکر رکھتی ہے کیوں کہ اسمبلی اور لوک سبھا کے دوبیک وقت انتخابات ہونے کے اشارے مل رہے ہیں، پارٹی امیدواروں کو ضرور تبدیل کرے گی۔ 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن چل رہا ہے جس کے بعد اسمبلی انتخابات کے بارے میں قطعی فیصلہ ہونے کا قوی امکان ہے۔ بیک وقت دو انتخابات ہونے کا ریاستی وزیر کے ٹی آر نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے لہذا ان کے حامی مایوس نہ ہوں وہ کسی بھی حال میں سرگرم سیاست میں رہیں گے۔ ن