جمشید پور : جھارکھنڈ کے ضلع مغربی سنگھ بھوم کے ٹوکلو تھانہ علاقہ کے لنجی جنگل میں جمعرات کے روز سرچ آپریشن کے دوران ایک امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس ( آئی ای ڈی ) کے دھماکے میں دو فوجی ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نکسلیوں کے خلاف سرچ آپر یشن کے لئے نکلی سکیورٹی فورسز کی ٹیم آئی ای ڈی دھماکے کی زد آ گئی ۔ دھماکے میں دو جوان ہلاک ہو گئے اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے ۔