چتور سے دہلی کیلئے خصوصی ریلوے ملک ٹینکرس روانہ کرنے کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

لاک ڈاؤن کے دوران بلاوقفہ اشیائے ضروریہ کی سپلائی کو یقینی بنانے کے اقدامات
حیدرآباد21اپریل (سیاست نیوز)کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذکردہ ملک گیر لاک ڈاون کے دوران ضروری اشیا کی سپلائی بلاوقفہ جاری رکھنے کو یقینی بنانے کی مسلسل مساعی کے حصہ کے طورپر ساوتھ سنٹرل ریلوے مال بردار اور پارسل ٹرینیں چلائی جائیں گی تاکہ ملک کے تمام حصوں کے لئے مناسب ضروری اشیا کی منتقلی کا کام انجام دیا جاسکے حالانکہ مسافر بردار ٹرینوں کو 3مئی تک معطل کردیاگیا ہے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے منگل کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دودودھ دورنتواسپیشل(ریلوے ملک ٹینکرس)ٹرینیں اے پی کے ضلع چتور کے رینی گنٹہ سے قومی دارالحکومت نئی دہلی (ایچ نظام الدین)چلائی جائیں گی۔یہ ٹرین چھ دودھ کے ٹینکرس پر مشتمل ہوگی۔ٹرین نمبر00761 رینی گنٹہ۔ایچ نظام الدین دودھ دورنتو اسپیشل پارسل ایکسپریس ٹرین 22اپریل کو رینی گنٹہ سے روانہ ہوگی۔دوران واپسی ٹرین نمبر00762 ایچ نظام الدین۔رینی گنٹہ 24اپریل کو ایچ نظام الدین سے روانہ ہوگی۔