حیدرآباد4مارچ(یواین آئی) آندھرا پردیش کے ضلع چتور میں چہارشنبہ کے روز ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار سمنٹ سے لدی لاری کے پچھلے حصہ سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں کار میں سوار تمام پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ یہ واقعہ گنگاورم منڈل کے وائی ایس آر جنکشن پر پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق کار بنگلور سے چتور کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک توازن کھو بیٹھی اور سامنے لاری سے ٹکراگئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار 5افراد جن میں تین خواتین بھی شامل تھیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر وہاں پہنچی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی سرکاری ہاسپٹلمنتقل کیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے حادثہ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغازکردیا۔