حیدرآباد19جنوری(یواین آئی) آندھراپردیش کے ضلع چتور کے مواضعات میں چوتھے دن بھی ہاتھیوں نے ہلچل مچاتے ہوئے کھیتوں پر حملے جاری رکھے ۔مقامی افراد نے کھیتوں میں ہاتھیون کے جھنڈ دیکھے ۔ان ہاتھیوں نے آم،دھان اور کیلے کی فصلوں کو تباہ کردیا۔تمل ناڈو کی سرحد سے متصل جنگلاتی علاقہ سے ہاتھیوں کا یہ جھنڈ پہنچااور گزشتہ چار دنوں سے فصلوں کو نقصان پہنچارہا ہے جس کے نتیجہ میں کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔کسانوں نے اس بات کی اطلاع فاریسٹ رینج آفیسر کو دی۔محکمہ جنگلات کے اسکواڈ نے ان جنگلی ہاتھیوں کی نقل وحرکت کا پتہ چلانے کی کوشش شروع کردی تاکہ ان کو انسانی آبادیوں سے دور رکھاجاسکے ۔
