چتور گڑھ: راجستھان کے چتور گڑھ کے عالمی مشہور قلعہ میں منگل کو منعقد ہونے والے جوہر میلے میں وزیراعلی بھجن لال شرما سمیت دیگر سیاست دانوں اور مذہبی گرو شرکت کرکے ‘ویرآنگناوں’ کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی جوہر اسمرتی سنستھان کے زیراہتمام منعقد کیے جانے والے جوہر خراج تحسین پروگرام کے تحت میلے کی شکل میں فتح پرکاش محل کے صحن میں مرکزی تقریب میں وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کی آمد کی تصدیق کے بعد پولیس اور انتظامی حکام نے پروگرام کے مقام اور ہیلی پیڈ کا جائزہ لیتے ہوئے دیگر انتظامات کی ضروری تیاریاں کی ہیں۔ جوہر اسمرتی سنستھان کے مطابق جوہر خراج عقیدت کی مرکزی تقریب 25 مارچ کو منعقد ہوگی۔