چدمبرم، کپل سبل، میسا بھارتی سمیت 41 امیدوار راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ ہوئے منتخب

,

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے لیے 41 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔ ان میں کانگریس کے پی چدمبرم اور راجیو شکلا، بی جے پی کی سمترا والمیکی اور کویتا پاٹیدار، کانگریس کے سابق لیڈر کپل سبل، راشٹریہ جنتا دل کی میسا بھارتی اور راشٹریہ لوک دل کے جینت چودھری شامل ہیں۔تمام 11 امیدوار اتر پردیش میں، چھ تمل ناڈو میں، پانچ بہار میں، آندھرا پردیش میں چار، مدھیہ پردیش اور اڈیشہ میں تین تین، چھتیس گڑھ، پنجاب، تلنگانہ اور جھارکھنڈ میں دو دو اور اتراکھنڈ میں ایک امیدوار منتخب ہوئے۔