ای ڈی کا انہیں عدالتی تحویل میں رکھنے پر اصرار
نئی دہلی ۔ 12 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے کل کے لئے اپنے ایک حکمنامہ کو محفوظ کردیا ہے ۔ یہ حکم عدالت عالیہ سابق وزیر مالیہ چدمبرم کی اس درخواست پر جاری کرنے والی تھی جس میں چدمبرم نے آئی این ایکس میڈیا کے بدعنوانی کے معاملے میں جس کا تعلق غیر قانونی طریقہ سے حاصل کردہ دولت کی سرمایہ کاری سے تھا ، اس کیس میں چدمبرم نے خود سپردگی کی درخواست کی تھی ۔ خصوصی جج اجئے کمار نے ای ڈی کے ڈائرکٹوریٹ کو اطلاع دی تھی کہ آئی این ایکس کے کیس میں چدمبرم کی گرفتاری ضروری ہے مگر یہ گرفتاری مناسب وقت پر عمل میں آئے گی ۔ فی الحال چدمبرم تہاڑ جیل میں ہیں۔ سولیسیٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ 73 سالہ چدمبرم پہلے ہی سے سی بی آئی کے بدعنوانی کیس میں عدالتی تحویل میں ہیں اور اب وہ کسی بھی ثبوت یا شہادت پر دست اندازی کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے چدمبرم کی پیروی کرتے ہوئے جرح کی کہ ای ڈی کی دلیل غلط ہے اور اس کا مقصد چدمبرم کو تکلیف پہنچانا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چدمبرم کسی بھی وقت سپردگی اختیار کرسکتے ہیں۔ ان کا حق ہے، سبل نے کہا کہ ای ڈی چدمبرم کو گرفتار کرنے ان کے گھر 20 اگست اور 21 اگست کو حاضر ہوئی تھی مگر اب وہ ایسا کرنا نہیں چاہتی تاکہ چدمبرم کی عدالتی تحویل میں رہنے کو یقینی بنایا جاسکے۔ عدالت آئی این ایکس میڈیا اسکام کے ای ڈی کے کیس میں چدمبرم کی خودسپردگی کی درخواست کی سماعت کر رہی ہے ۔ سماعت کے دوران مہتا نے جرح کرتے ہوئے کہا کہ چدمبر کی عدالتی تحویل کے ختم ہونے سے قبل بعض پہلوؤں کی تحقیقات کرنی ضروری ہے ۔