چدمبرم اور فرزند کو گرفتاری کیخلاف 25 مارچ تک راحت

   

نئی دہلی ۔ 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور ان کے فرزند کارتی کو ایرسیل ۔ میکسیس مقدمہ میں گرفتاری سے راحت میں 25 مارچ تک توسیع دیدی ہے ۔ یہ مقدمات سی بی آئی اور ای ڈی نے دائر کئے ہیں۔ اسپیشل جج او پی سائینی نے سینئر وکیل سونیا ماتھر کی جانب سے ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر مباحث کیلئے وقت طلب کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ان دونوں کی گرفتاری کے خلاف راحت میں توسیع کردی ۔ ایڈوکیٹس کپل سبل اور اے ایم سنگھوی نے چدمبرم کی پیروی کی ۔