نئی دہلی۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ایک عدالت نے آج 9 اگست تک سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور ان کے فرزند کارتی چدمبرم کو ایرسیل ۔میکسس مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی سی بی آئی اور ای ڈی کو ہدایات دیں۔ خصوصی جج او پی سائینی نے ان کی ضمانت پر رہائی میں توسیع کرتے ہوئے اسے 9 اگست کردیا۔
ملائم کا حکومت پر پارلیمنٹ کے اجلاس میں توسیع کا الزام
نئی دہلی۔یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ پارلیمانی اجلاس میں توسیع کررہی ہے۔ ان کے اس الزام پر برسر اقتدار پارٹی کے ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔ ان کے ا س الزام کے وقت ایوان میں دیوالیہ پن مسودہ قانون پر مباحث جاری تھے۔ ان کی تائید بعض کانگریسی ارکان اور ترنمول کانگریس کے سوگٹ رائے نے بھی کی۔ ملائم سنگھ ایوان کے سینئر رکن ہیں۔