نئی دہلی،30 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ (ای ڈی) نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سے کی گئی پوچھ گچھ کی نقل جمعہ کو سپریم کورٹ میں داخل کی۔ ای ڈی کی جانب سے سالسٹر جنرل تشار مہتہ نے جسٹس آر بھانو متی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ کے گزشتہ روز کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سیل بند لفافے میں پوچھ گچھ سے متعلق نقل پیش کی۔ واضح ر ہے کہ بنچ نے دونوں فریقوں کی تفصیلی دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا ۔