نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو سابق وزیر خزانہ اور کانگریس سینئر لیڈر پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا دھوکہ دہی معاملہ میں راحت دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی ہے۔ جسٹس آر بانومتی، جسٹس اے ایس بوپانا اور جسٹس رشی کیش رائے والی بنچ چدمبرم کی ضمانت منظور کردیا جسے دہلی ہائی کورٹ نے مسترد کردیا تھا۔ سپریم کورٹ نے مشروط ضمانت دی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ بغیر سپریم کورٹ کی اجازت کے وہ ملک سے باہر نہیں جاسکتے اور نہ ہی چدمبرم اس کیس کے تعلق سے میڈیا میں کوئی انٹرویو دے سکیں گے۔