چدمبرم کو آئی این ایکس مقدمہ میں 30 اکٹوبر تک ای ڈی کی تحویل میں دینے عدالت کا اعلان

,

   

نئی دہلی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے سابق مرکزی وزیرفینانس پی چدمبرم کو تفتیش کیلئے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ مقدمہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کی تحویل میں 30 اکٹوبر تک دینے کا اعلان کیا۔ عدالت نے کہا کہ دیگر شرائط ان کی تحویل کے دوران بھی وہی رہیں گی اور انہیں گھر میں پکی ہوئی غذا استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ خصوصی جج اجئے کمار توہر نے الزام عائد کیا کہ ای ڈی کو چاہئے کہ چدمبرم کو رہا کردے کیونکہ انہیں فوری طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایمس منتقل کرنا ضروری ہے۔ تحقیقاتی محکمہ نے صرف 7 دن کی تحویل تفتیش کیلئے طلب کی۔ چدمبرم نے کہا کہ وہ بہت بیمار ہیں اور دو دن کی عبوری ضمانت حیدرآباد میں علاج کیلئے منظور کی گئی ہے۔ سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے ای ڈی کی پیروی کرتے ہوئے ان کی گذارش کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ انصاف کا سنگین جرم ہوگا۔ اگر محکمہ کو تفتیش کرنے کی مدت میں کمی کرنا پڑے۔ مہتا نے عدالت سے کہا کہ دستاویزاتی شہادتیں منظرعام پر آئی ہیں کہ پی چدمبرم منی لانڈرنگ کے سلسلہ سے تعلق نہیں رکھتے۔ لا آفیسر نے کہا کہ چدمبرم کی رفتار انحطاط پذیر ہے۔ بعض سوالات کے جواب دینے کے دوران ان کی ضرورت پڑے گی اور ان سے سوالات کرنا ضروری ہوں گے۔ مہتا نے کہا کہ گواہوں کے بیانات میں سنگین تضاد پایا جاتا ہے۔ اس لئے شبہ ہیکہ چدمبرم کی موجودگی تفتیش کیلئے ضروری ہے یا نہیں۔ عدالت نے سالیسیٹر جنرل سے دریافت کیا کہ چدمبرم کو اب تک گواہوں کے روبرو کیوں نہیں لایا گیا جس پر مہتا نے جواب دیا کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ ان کا بیان درج کرنا چاہتی تھی اور وقت بہت کم تھا۔ عدالت نے کہا کہ کیا محکمہ کی نظر میں 50 دن کی مہلت کم تھی لیکن مہتا نے جواب دیا کہ محکمہ تحقیقات کی رفتار کو کافی سمجھتا ہے۔