چدمبرم کی جانچ ایمس کا میڈیکل بورڈ کرے گا

   

نئی دہلی، 31 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ (ایمس ) کے ڈائرکٹر کو آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس کے ملزم اورکانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کی صحت کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے جمعرات کو طبی بورڈ قائم کرنے کا حکم دیاگیا ہے ۔ میڈیکل بورڈ مسٹر چدمبرم کی صحت کی جانچ پڑتال کرکے یہ پتہ لگائے گا کہ کیا واقعی میں انہیں اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت ہے ۔میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر چدمبرم کے فیملی ڈاکٹر ناگیشور ریڈی بھی شامل رہیں گے ۔ میڈیکل بورڈ جمعہ کو شام ڈھائی بجے تک اپنی رپورٹ دے گا۔جسٹس سریش کمار کائت نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس میں مسٹر چدمبرم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔مسٹر چدمبرم کی جانب سے بحث کرتے ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ مسٹر چدمبرم کی حالت بہت سنگین ہے اور ان پر فوری توجہ کی ضرورت ہے ۔معاملے کی اگلی سماعت جمعہ کو ہوگی۔ اس سے پہلے میڈیکل بورڈ اپنی رپورٹ عدالت کو سونپے گی۔