نئی دہلی ۔ /27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی این ایکس میڈیا کرسپن کیس میں گرفتار شدہ سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو اپنا فیصلہ محفوظ کردیا ۔ جسٹس سریش کائٹ نے چدمبرم کی درخواست ضمانت پر سماعت ختم کی ۔ سی بی آئی نے اُن کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اُن کا فضائی سفر خطرناک ہوگا اور وہ ملک سے باہر فرار ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔