نئی دہلی ۔3 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کانگریس لیڈر پی چدمبرم کی آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی استدعا کے ساتھ داخل کردہ عرضی پر چہارشنبہ کو اپنا فیصلہ سنائے گی ۔ جسٹس آر بانومتی کی سربراہی والی بنچ نے 28 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ چدمبرم نے اپیل داخل کرتے ہوئے 15نومبر کے دہلی ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں اُنھیں اس کیس میں ضمانت سے انکار کیاگیا تھا ۔ 74 سالہ سابق وزیر فینانس کے تعلق سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے بحث کے دوران دعویٰ کیا کہ وہ اب بھی کیس کے اہم گواہوں پر قابل لحاظ اثر رکھتے ہیں حالانکہ وہ تحویل میں ہیں۔ اس لئے اُنھیں ضمانت دینا مناسب نہیں ہے ۔