چدمبرم کی عدالتی تحویل میں 27 نومبر تک توسیع

,

   

نئی دہلی ۔ 13 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر فینانس پی چدمبرم کی عدالتی تحویل میں 27 نومبر تک توسیع کردی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے داخل کردہ کیس میں خصوصی جج اجئے کمار نے سینئر کانگریس لیڈر کو ڈسٹرکٹ کورٹس میں وکلاء کی ہڑتال کے سبب ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ عدالت میں پیش کرنے پر یہ حکمنامہ سنایا۔