چدمبرم کی 13 نومبر تک عدالتی تحویل

   

نئی دہلی ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے سابق مرکزی وزیرفینانس پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے مقدمہ میں 13 نومبر تک عدالتی تحویل میں دیدیا۔ خصوصی جج اجئے کمار نے پی ڈی پی تفتیش کیلئے ایک روزہ تحویل کی درخواستوں کو مسترد کردیاا ور تہاڑ جیل کے عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ چدمبرم کو تحفظ ادویات ، مغربی بیت الخلاء اور علحدہ کمرہ فراہم کریں۔